اذان کے متعلقہ اذکار کے فضائل
ا: اذان کا جواب دینے والے کے لیے جنت:
امام مسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''جب مؤذن [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] [1] کہے اور تم میں سے ایک [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے۔
پھر وہ [أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] [2] کہے۔اور وہ [سننے والا] [أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّ پھر وہ [أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہُ] [3] کہے اوروہ [ا] کہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
پھر وہ [حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃ] [4] کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] [5] کہے۔
پھر وہ [حَیَّ عَلَی الْفَلَاح] [6] کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] کہے۔
پھر وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے اور وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے۔
پھر وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] [7] کہے اور وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] اپنے دل سے [8] کہے ،تو وہ
[2] [ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں، کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔]
[3] [ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں، کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔]
[4] [ترجمہ: چلے آؤ نماز کی طرف۔]
[5] [ترجمہ: نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت ،مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ۔]
[6] [ ترجمہ: دوڑ و کامیابی کی طرف۔ ]
[7] [ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔]
[8] [ترجمہ: یعنی اخلاص سے۔]