فهرس الكتاب

الصفحة 150 من 188

۱۲: بیماری پر اللہ تعالیٰ کی حمد کا ثواب:

امام احمد نے حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:'' یقینا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ''یقینااللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

'' بلاشبہ جب میں اپنے بندوں میں سے کسی مومن بندے کو ابتلا میں ڈالتا ہوں اور وہ اس ابتلا پر میری حمد کرتا ہے ، تو وہ [اپنی بیماری کے] اس بستر سے گناہوں سے اس طرح [پاک ہو کر] اُٹھتا ہے ،جس طرح کہ وہ اپنی ماں کے ہاں پیدا ہونے کے دن تھا۔''

اور رب عزوجل فرماتے ہیں:''میں نے اپنے بندے کو جکڑ رکھا ہے اور میں نے

اسے ابتلا [1] میں ڈالا ہے، تم اس کے لیے اسی طرح [نیکیوں کا تحریر کرنا] جاری رکھو ، جیسا کہ اس کی تندرستی کے زمانے میں تھا [2] ۔'' [3]

۱۳:بینائی کی محرومی پر حمد کا ثواب:

امام ابن حبان نے حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب تعالیٰ سے نقل فرمایا ،کہ انہوں نے ارشاد فرمایا:

''جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھیں چھین لوں اور وہ شدت سے ان کو چاہنے والا ہو، تو میں اس کے لیے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں

[2] یہاں نیکیاں تحریر کرنے والے فرشتوں سے خطاب ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ أعلم۔

[3] انظر: المسند، رقم الحدیث ۱۷۱۱۸،۲۸؍۳۴۴۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے اسے [صحیح لغیرہ] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۲۸؍۳۴۴) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت