فهرس الكتاب

الصفحة 104 من 188

یقینا اس کے پودے:

[سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ]

۴: جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈھال:

امام نسائی اور امام حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''اپنی ڈھالیں سنبھالو۔''

انہوں نے عرض کیا:''یا رسول اللہ! دشمن کے مقابلے کی خاطر، جو آچکا ہے؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' [جہنم کی] آگ سے ڈھال [سنبھالو] ۔ تم کہو:

[سُبْحَانَ اللّٰہِ ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ،وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ]

کیونکہ یقینا یہ [کلمات] روزِ قیامت نجات دہندہ بن کر [تمہارے] آگے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔'' [2]

ایک اور روایت میں ہے:''کیونکہ یہ روزِ قیامت [تمہارے] آگے پیچھے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔'' [3]

[2] السنن الکبریٰ،کتاب عمل الیوم واللیلۃ، رقم الحدیث ۱۰۶۱۷، ۹؍۳۱۳؛ والمستدرک علی الصحیحین ، کتاب الدعاء ، ۱؍۵۴۱۔ امام حاکم نے اسے [امام مسلم کی شرط پر صحیح] قرار دیا ہے اور حافظ ذہبی نے ان سے موافقت کی ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱؍۵۴۱؛ والتلخیص ۱؍۵۴۱) ۔ الفاظ حدیث المستدرک کے ہیں۔

[3] السنن الکبریٰ للنسائي ۱؍۳۱۳۔ حافظ منذری نے اسے اپنی کتاب الترغیب والترھیب میں نقل کیا ہے اور شیخ البانی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ۲؍۲۳۹) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت