فهرس الكتاب

الصفحة 52 من 188

دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ إِلاَّ أَنْ یَمُوْتَ۔'' [1]

'' جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے ، اسے جنت میں داخلے سے مرنے کے سوا کوئی اور چیز نہیں روکتی۔''

۴:سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں:

۱: رات کو پڑھنے والے کے لیے ان کا کافی ہو نا:

امام بخاری نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ فِيْ لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ۔'' [2]

''جس شخص نے رات کو سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، وہ اس کے لیے کفایت کر گئیں۔''

[کفایت کرنے ] کے متعلق محدثین سے منقولہ اقوال میں سے چند ایک درجِ ذیل ہیں:

۱: قیام اللیل میں قرآن کریم کی تلاوت سے کفایت کر گئیں۔

۲: دورانِ نماز یا نماز کے علاوہ قرأ ت قرآن کریم سے کفایت کر گئیں۔

[2] صحیح البخاري،کتاب فضائل القرآن،باب فضل سورۃ البقرۃ،رقم الحدیث ۵۰۰۹، ۹؍۵۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت