فهرس الكتاب

الصفحة 58 من 188

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے [مسبِّحات] پڑھتے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' إِنَّ فِیْھِنَّ آیَۃً خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ آیَۃ۔'' [1]

'' یقینا ان میں سے ایک آیت [ایسی ہے جو] ہزار آیت سے بہتر ہے۔''

۷: سورۃ الکہف:

۱: ابتدائی دس آیات کے حافظ کا دجال سے محفوظ ہونا:

امام مسلم نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آیَاتٍ مِنْ أَوَّلَ سُوْرَۃِ الْکَھْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ۔'' [2]

'' جس شخص نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات حفظ کیں ، وہ دجال سے بچایا گیا ۔''

ب: اس کے پڑھنے پر نزولِ اطمینان:

امام بخاری نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے رو ایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ ایک شخص سورۃ الکہف کی تلاوت کر رہا تھا اور اس کے پہلو میں دورسوں میں بندھا ہوا گھوڑا تھا ، ایک بادل نے اسے ڈھانپ لیا ، پھر وہ قریب سے قریب ہونے لگا اور گھوڑا بدکنے لگا۔

انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس [واقعہ] کا ذکر کیا ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

[2] صحیح مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا،باب فضل سورۃ الکھف وآیۃ الکرسي، رقم الحدیث ۲۵۷۔ (۸۰۹) ،۱؍۵۵۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت