فهرس الكتاب

الصفحة 65 من 188

۱۳: معوِّذتین [1] :

سوال اور پناہ طلب کرنے کے لیے بے مثال:

امام نسائی نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ''میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا ،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اے عقبہ! کہو۔''

میں نے عرض کیا:''اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، پھر فرمایا:'' اے عقبہ ! کہو۔''

میں نے عرض کیا:''اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سکوت اختیا ر فرمایا ، تو میں نے [اپنے دل میں] کہا:''اے اللہ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میری طرف متوجہ فرمائیے۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' اے عقبہ ! کہو۔''

میں نے عرض کیا:''اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الفَلَقِ} ۔ [2]

میں نے اس [سورت] کو آخر تک پڑھا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:''کہو۔''

میں نے عرض کیا:''اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} ۔ [3]

میں نے اس [سورت] کو آخر تک پڑھا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:

[2] یعنی سورۃ الفلق پڑھو۔

[3] یعنی سورۃ الناس پڑھو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت