فهرس الكتاب

الصفحة 64 من 188

پڑھاتے، اور {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} کے ساتھ [تلاوت] ختم کرتے۔

جب لوگ واپس آئے ، تو انہوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' سَلُوْہُ لِأَيِّ شَيئٍ یَصْنَعُ ذٰلِکَ؟''

'' ان سے پوچھو، کہ وہ ایسے کیوں کرتے ہیں؟''

لوگوں نے ان سے دریافت کیا ، تو وہ کہنے لگے:''کیونکہ وہ رحمن کی صفت ہے اور میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں۔''

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' أَخْبِرُوْہُ أَنَّ اللّٰہَ یُحِبُّہُ۔'' [1]

'' انہیں بتلا دیجئے، کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں۔''

ج: اس کی محبت کا جنت میں داخل کروانا:

امام دارمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ ایک شخص نے کہا:

'' وَاللّٰہِ!إِنِّيْ لَأُحِبُّ ھٰذِہِ السُّْورَۃَ: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} ۔''

'' واللہ! یقینا میں اس سورت سے محبت کرتا ہوں۔''

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: '' حُبُّکَ إِیَّاھَا أَدْخَلَکَ الْجَنَّۃَ۔'' [2]

'' تمہاری اس سے محبت نے تجھے جنت میں داخل کروا دیا۔''

[2] مسند الدارمي المعروف بسنن الدارمي،کتاب فضائل القرآن،باب في فضل قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ،رقم الحدیث۳۴۷۸،۴؍۲۱۶۲۔ شیخ حسین سلیم نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش الدارمي ۴؍۲۱۶۲) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت