اور [وہ] خزانہ دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔
جب روزِ قیامت ہو گا، تو تمہارے رب عزوجل فرمائیں گے: ''پڑھو اور ہر آیت کے ساتھ ایک درجہ اوپر چڑھ جاؤ۔''
یہاں تک کہ وہ اپنے پاس موجود آخری آیت پر پہنچے گا، تو اللہ عزوجل [اس] بندے سے فرمائیں گے:''لے لو۔''
بندہ اپنے ہاتھ کے ساتھ [اشارہ کرتے ہوئے] عرض کرے گا:''اے رب! آپ زیادہ جانتے ہیں [کہ میں کیا پکڑوں؟] ''
وہ فرمائیں گے: '' اس کے ساتھ خلد اور اس کے ساتھ نعمتیں۔ [1] '' [2]
امام احمد نے حضرت تمیم الداری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''مَنْ قَرَأَ بِمِئَۃِ آیَۃٍ فِيْ لَیْلَۃٍ کُتِبَ لَہُ قُنُوْتُ لَیْلَۃٍ۔'' [3]
[2] منقول از:الترغیب والترھیب، کتاب النوافل،الترغیب فی قیام اللیل ، رقم الحدیث۴۱، ۱؍۴۳۹۔ حافظ منذری تحریر کرتے ہیں، کہ طبرانی نے [المعجم] الکبیر اور الأوسط میں روایت کیا ہے۔ اور اس کی [سند حسن] ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱؍۴۳۹) ۔ شیخ البانی نے اس حدیث کو [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ۱؍۴۰۶) ۔
[3] المسند،رقم الحدیث۱۶۹۵۸،۲۸؍۱۵۶۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے شواہد کی بنا پر اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ہامش المسند۲۸؍۱۵۶) ۔