فهرس الكتاب

الصفحة 161 من 188

نے فرمایا:

''بلاشبہ اگر تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کے پاس آتے وقت کہے:

[بِسْمِ اللّٰہِ ،اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ ، وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا] [1]

اور انہیں بچہ دیے جانے کا فیصلہ [ربانی] کیا گیا ہو ، تو وہ [شیطان] اسے ضرر نہ پہنچا سکے گا۔'' [2]

۲۴:بیت الخلاء میں جنوں سے حجاب کے لیے ذکر:

امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جنوں کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم گاہوں کے درمیان ستر [3] یہ ہے ، کہ جب تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو ،تو:

[بِسْمِ اللّٰہِ] [4]

[2] صحیح البخاري ، کتاب الوضوء ، باب التسمیۃ علی کل حال ، وعند الوقاع،رقم الحدیث ۱۴۱، ۱؍۲۴۲۔

[3] یعنی رکاوٹ یہ ہے۔

[4] [ ترجمہ: ''اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ'']

[5] صحیح سنن الترمذي ، باب ما ذُکِر من التسمیۃ في دخول الخلاء، رقم الحدیث ۴۹۶۔ ۶۱۱، ۱؍ ۱۸۸؛ وسنن ابن ماجہ ، أبواب الطہارۃ و سننھا ، باب ما یقول إذا دخل الخلاء ، رقم الحدیث ۲۹۶،۱؍۵۹۔۶۰۔ شیخ البانی نے اسے [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح سنن الترمذي ۱؍۱۸۸؛ وصحیح سنن ابن ماجہ ۱؍۵۴) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت