فهرس الكتاب

الصفحة 74 من 188

[یعنی اس طرح اذان کا جواب دینے والا ] جنت میں داخل ہو گیا۔ [1]

تنبیہات:

ا: حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے، کہ سننے والا مؤذن کے ہر جملہ مکمل کرنے پر جواب دے۔ اس کے لیے اذان ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ [2]

ب: (حَيَّ عَلَی الصَّلَاۃ) اور (حَيَّ عَلَی الفَلَاح) کے جواب میں سننے والا (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ) کہے۔ [3]

ج: اذان میں ہر جملہ دو دو بار کہا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اختصار کے پیش نطر ہر جملہ ایک ایک مرتبہ فرمایا۔ [4]

د: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے [دَخَلَ الْجَنَّۃَ] یعنی جنت میں داخل ہو گیا۔]جملہ میں تاکید کی خاطر فعل مستقبل کی بجائے فعل ماضی کا صیغہ استعمال فرمایا۔ [5]

۲: بعد از اذان شفاعت واجب کرنے والی دعا:

امام بخاری نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''جس شخص نے اذان سننے پر کہا [یعنی یہ دعا پڑھی] :

''اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّآمَّۃِ وَالصَّلَاۃِ الْقَآئِمَۃِ آتِ مُحَمَّدًا صلي اللّٰہ عليه وسلم الْوَسِیْلَۃَ، وَالْفَضِیْلَۃَ، وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا الَّذِيْ

[2] ملاحظہ ہو: عون المعبود ۲؍۱۶۱۔

[3] ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۲؍۱۶۱۔

[4] ملاحظہ ہو: شرح النووي ۴؍۸۷۔

[5] ملاحظہ ہو: مرقاۃ المفاتیح۲؍۳۵۱۔۳۵۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت