فهرس الكتاب

الصفحة 135 من 188

مرادیں پوری کروانے والے آٹھ اذکار

ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو ایسے اذکار بتلائے ہیں ،کہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کی فریادیں سنی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی حاجات پوری فرما دیتے اور پریشانیاں دُور کر دیتے ہیں۔ توفیقِ الٰہی سے ایسے ہی سات اذکار ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں:

۱: [لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ…… ] کے ساتھ دعا:

امام احمد اور امام ترمذی نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

''مچھلی والے کی دعا، [1] جب انہوں نے مچھلی کے پیٹ سے بایں الفاظ دعا کی:

[لَآ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ۔] [2]

ان [کلمات ] کے ساتھ کوئی مسلمان کبھی بھی کسی چیز کے بارے میں دعا نہیں کرتا ، مگر اللہ تعالیٰ اس کی فریاد پوری فرما دیتے ہیں۔'' [3]

[2] [ترجمہ:''آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، بلاشبہ میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔'']

[3] المسند،جزء من رقم الحدیث ۱۴۶۲،۳؍۳۔۳۶؛ وجامع الترمذي،أبواب الدعوات عن رسول اللہ صلي الله عليه وسلم ، باب ، رقم الحدیث ۳۷۳۶،۹؍۳۳۶۔ شیخ احمد شاکر نے اس کی [سند کو صحیح] کہا ہے اور شیخ البانی نے اس [حدیث کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۳؍۳۵؛ وصحیح سنن الترمذي ۳؍۱۶۹) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت