فهرس الكتاب

الصفحة 77 من 188

مسجد میں داخل ہونے کی دعاکی فضیلت

پڑھنے والے کا سارا دن شیطان سے محفوظ رہنا:

امام ابو داؤد نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے، تو فرماتے:

'' أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ ، وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ ، وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔'' [1]

انہوں نے کہا:''کیا بس یہی؟''

میں نے عرض کیا: ''جی ہاں۔'' [2]

انہوں نے کہا: ''پس جب وہ [بندہ] یہ دعا پڑھتا ہے ،تو شیطان کہتا ہے:'' مجھ سے سارے دن کے لیے محفوظ کیا گیا۔ [3] '' [4]

[2] عقبہ نے اپنے شاگرد حیوہ سے دریافت کیا ،کہ آیا تمہیں میرے بارے میں یہ خبر پہنچی ہے ، کہ میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے اسی قدر حدیث روایت کی ہے؟ حیوہ نے جواب میں عرض کیا:'' جی ہاں۔'' (ملاحظہ ہو: ھامش صحیح الترغیب والترھیب۲؍۲۶۶) ۔

[3] انہوں نے اپنے شاگرد کو بتلایا ، کہ یہ جملہ بھی اسی حدیث کا باقی ماندہ حصہ ہے۔ (ملاحظہ ہو:عون المعبود۲؍۹۴) ۔

[4] سنن أبي داود، کتاب الصلاۃ،باب ما یقول الرجل عند دخولہ المسجد، رقم الحدیث ۴۶۵،۲؍۹۳۔ شیخ البانی نے اسے [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح سنن أبي داود ۱؍۹۳) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت