انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''جس شخص پر قیام اللیل [نمازِ تہجد] بھاری ہو ، یا وہ مال خرچ کرنے میں بخل کا شکار ہو ، یا دشمن سے جہاد کرنے میں بزدل ہو، تو وہ:
[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ]
زیادہ کہے ، کیونکہ یہ [کلمات] اللہ تعالیٰ کو اپنی راہ میں خرچ کیے جانے والے سونے کے پہاڑ سے بھی زیادہ پیارے ہیں۔'' [1]
امام مسلم نے حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' اور
[سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ]
آسمانوں اور زمین کا درمیانی خلا بھر دیتے ہیں۔'' [2]
۴: مخلوق کا اس کے ساتھ رزق دیا جانا:
امام احمدنے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[2] صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ،باب فضل الوضوء،جزء من رقم الحدیث ۱۔ (۲۲۳) ، ۱؍۲۰۳۔