فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 188

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:''اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

'' میرے سوا کوئی معبودنہیں، میں یگانہ ہوں۔''

اور جب وہ کہتا ہے:

[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ ، لَا شَرِیْکَ لَہُ] ۔ [1]

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

''میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں یکتا ہوں، میرا کوئی ہمسر نہیں۔''

اور جب وہ کہتا ہے:

[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ] ۔ [2]

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

''میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرے ہی لیے بادشاہت ہے اور میرے ہی لیے تمام تعریف ہے ۔''

اور جب وہ کہتا ہے:

[لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] ۔ [3]

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

''میرے سوا کوئی معبود نہیں ، نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی استطاعت ہے ، مگر میری توفیق کے ساتھ۔''

[2] [ترجمہ: '' اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی ان ہی کی ہے اور تمام تعریف ان ہی کے لیے ہے۔'']

[3] [ترجمہ: ''اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، نہ گناہ چھوڑنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی استطاعت، مگر اللہ تعالیٰ [کی توفیق ] کے ساتھ۔'']

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت