فهرس الكتاب

الصفحة 112 من 188

۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا:'' نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، تو ہم نے عرض کیا:''یا رسول اللہ! ہمیں یہ تو معلوم ہو گیا ہے، کہ ہم آپ پر سلام کیسے کہیں، لیکن آپ پر درُود کس طرح بھیجیں؟''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''تم کہو:

[اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اٰلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ آلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔[1] ] [2]

۳: امام بخاری نے حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے عرض کیا:''یا رسول اللہ! ہم آپ پر درُود کس طرح بھیجیں؟''

[2] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الدعوات،باب الصلاۃ علی النبي صلي الله عليه وسلم ، رقم الحدیث ۶۳۵۴، ۱۱؍۱۵۲؛ وصحیح مسلم ، کتاب الصلاۃ ، باب الصلاۃ علی النبي صلي الله عليه وسلم بعد التشہد، رقم الحدیث ۶۶۔ (۴۰۶) ، ۱؍۳۰۵۔ الفاظِ حدیث صحیح البخاری کے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت