فهرس الكتاب

الصفحة 119 من 188

ہوتے ہیں ،جوکہ بے آب و گیاہ تباہ کن جگہ میں ہو ، اس کے ساتھ سواری [بھی] ہو ، جس پر اس کا کھانے پینے کا سامان ہو۔

وہ سو جائے۔ جب بیدار ہو، تو سواری جا چکی ہو۔ وہ اسے تلاش کرتا رہے ، یہاں تک کہ اس کو پیاس لگ جائے ، تو وہ [اپنے آپ سے ] کہے:

''میں جہاں تھا ،وہیں جا کر سو جاتا ہوں، یہاں تک کہ مر جاؤں۔''

اس نے مرنے کے لیے اپنی کلائی پر اپنا سر رکھا [ اور سو گیا] ۔ جب بیدار ہوا، تو سواری اس کے روبرو تھی ، اوراس پر زادِ راہ اور کھانے پینے کا سامنا [بھی] تھا۔

جس قدر خوشی اس شخص کو اپنی سواری اور زادِ راہ دیکھ کر ہوئی ، اللہ تعالیٰ کو مومن بندے کی توبہ سے اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔'' [1]

۳: بہت زیادہ توبہ کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ کی محبت:

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیْنَ} [2]

''بلاشبہ اللہ تعالیٰ بہت زیادہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں اور خوب پاکی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں۔''

[2] سورۃ البقرۃ؍جزء من الآیۃ ۲۲۲۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت