فهرس الكتاب

الصفحة 124 من 188

رزق عطا فرمائیں گے ،جہاں اس کا وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔'' [1]

۱۶: حصولِ کامیابی:

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

{وَتُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا أَیُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ} [2]

[اے مومنو! تم سب مل کر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرو ،تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔]

۱۷: زیادہ استغفار کے سبب نامۂ اعمال کا خوش کرنا:

امام طبرانی نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جو شخص یہ پسند کرے، کہ اس کا نامۂ اعمال اسے خوش کرے، تو وہ اس میں زیادہ استغفار (درج) کروائے۔'' [3]

[2] سورۃ النور؍ جزء من الآیۃ ۳۱۔

[3] منقول از: مجمع الزوائد، کتاب التوبۃ، باب الإکثار من الاستغفار، ۱۰/۲۰۸۔ حافظ ہیثمی لکھتے ہیں: ''اسے طبرانی نے (المعجم) الأوسط میں روایت کیا ہے اور اس کے راویان ثقہ ہیں۔'' (المرجع السابق۱۰/۲۰۸) ؛ نیز ملاحظہ ہو: سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ، رقم الحدیث ۲۲۶۹، ۵/۳۷۷۔۳۷۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت