فهرس الكتاب

الصفحة 141 من 188

تعالیٰ فرماتے ہیں: '' تو نے سچ کہا ۔''

اور جب تو [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''تو نے سچ کہا۔''

اور جب تو [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''تو نے سچ کہا۔''

اور جب تو [اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''تو نے سچ کہا۔''

اور جب تو [اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ] [1] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میں نے [تجھے معاف] کر دیا۔''

اور جب تو [اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِيْ] [2] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:'' میں نے کر دیا۔''

اور جب تو [اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِيْ] [3] کہتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میں نے کر دیا۔''

انہوں [حضرت انس رضی اللہ عنہ ] نے بیان کیا:''بدو نے اپنے ہاتھ پر سات باتیں لگائیں، اور پھر چلا گیا۔'' [4]

[2] [ترجمہ: ''اے اللہ! مجھ پر رحم فرمائیے۔'']

[3] [ترجمہ: ''اے اللہ! مجھے رزق عطا فرمائیے۔'']

[4] الأحادیث المختارۃ، مسند أنس بن مالک رضی اللہ عنہ ، رقم الحدیث ۱۶۱۳،۵؍۱۱۔۱۲۔ شیخ عبدالملک دھیش نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ھامش الأحادیث المختارۃ ۵؍۱۱) ۔ اسی معنٰی کی حدیث امام ابن ابی الدنیا اور امام بیہقی نے روایت کی ہے ۔ (ملاحظہ ہو: الترغیب والترھیب ۲؍۴۳۱) ۔ شیخ البانی نے امام ابن ابی الدنیا کی حدیث کو [حسن لغیرہ] اور امام بیہقی کی حدیث کی [سند کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب والترھیب ۲؍۲۳۸و۲۳۹) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت