فهرس الكتاب

الصفحة 152 من 188

ب: امام طبرانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

''کیا میں تمہیں ایک ایسی دعا نہ سکھلاؤں ،کہ اگر تم پر اُحد پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو اور تم اس دعا کے ساتھ فریاد کرو، تو اللہ تعالیٰ اس کی تم سے ادائیگی فرما دیں ۔

اے معاذ! تم کہو:

[اَللّٰھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ! تُؤتِيْ الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ ، وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ، وَتُعِزُّّ مَنْ تَشَآئُ، وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ، بِیَدِکَ الْخَیْرُ، إِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ، رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، وَرَحِیْمَھُمَا، تُعْطِیْھِمَا مَنْ تَشَآئُ، وَتَمْنَعُ مِنْھُمَا مَنْ تَشَآئُ، اِرْحَمْنِيْ رَحْمَۃً تُغْنِیْنِيْ بِھَا عَنْ رَحَمَۃِ مَنْ سِوَاکَ[1] ] [2]

[2] منقول از: الترغیب والترھیب،کتاب البیوع وغیرھا، الترغیب في کلمات یقولھن المدیون والمکروب والمأسور ،رقم الحدیث ۳،۲؍۶۱۴۔ حافظ منذری نے تحریر کیا ہے: ''اسے طبرانی نے [المعجم ] الصغیر میں [عمدہ سند] کے ساتھ روایت کیا ہے۔'' (المرجع السابق ۲؍۶۱۴) ۔ حافظ ہیثمی نے لکھا ہے:''اسے طبرانی نے [المعجم] الصغیر میں روایت کیا ہے اور اس کے روایت کرنے والے [ثقہ] ہیں۔ '' شیخ البانی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (مجمع الزوائد ۱۰؍۱۸۶؛ وصحیح الترغیب والترھیب ۲؍۳۶۰) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت