فهرس الكتاب

الصفحة 172 من 188

میں سے کون ابو سلمہ سے بہتر ہے؟ پہلا گھرانہ [1] جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی، پھر میں نے وہ [دعا] پڑھی ، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہترین بدل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرما دیے۔'' [2]

۳۶:بیٹے کی وفات پر حمد اور [إنَّا لِلّٰہِ… ] پڑھنے کا عظیم صلہ:

امام ترمذی نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جب بندے کا بیٹا فوت ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں:''تم نے میرے بندے کا بیٹا قبض کیا ہے؟''

تو وہ عرض کرتے ہیں:'' جی ہاں۔''

تو وہ فرماتے ہیں:''تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا ہے؟''

وہ عرض کرتے ہیں:''جی ہاں۔''

وہ پوچھتے ہیں:''میرے بندے نے کیا کہا؟''

وہ عرض کرتے ہیں:''اس نے آپ کی حمد کی اور [إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْن] پڑھا۔''

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر کرو

اور اس کا نام [بیت الحمد[3] ] رکھو۔'' [4]

[2] صحیح مسلم ، کتاب الجنائز، باب ما یقال عند المصیبۃ، رقم الحدیث ۳۔ (۹۱۸) ، ۲؍ ۶۳۱۔۶۳۲۔

[3] یعنی تعریف کا گھر۔

[4] جامع الترمذي، أبواب الجنائز عن رسول اللہ صلي الله عليه وسلم ،باب فضل المصیبۃ إذا احتسب، رقم الحدیث ۱۰۲۶،۴؍۸۷۔ امام ترمذی اور شیخ البانی نے اسے [حسن] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۴؍۸۷؛ وصحیح سنن الترمذي ۱؍۲۹۹؛ وسلسلسۃ الأحادیث الصحیحۃ، رقم الحدیث ۱۴۰۸،۳؍۳۹۸۔۳۹۹) ۔ نیز ملاحظہ ہو: کتاب عمل الیوم واللیلۃ للحافظ ابن السني، باب ما یقول إذا أصیب بولدہ، رقم الحدیث ۵۸۱،ص۲۰۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت