فهرس الكتاب

الصفحة 80 من 188

انہوں نے جواب دیا:''اس [سورۃ الفاتحہ] کو اپنے دل میں پڑھو، کیونکہ بلا شبہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

'' اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''میں نے نماز [1] اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کی ہے ، اور میرے بندے نے جو طلب کیا ہے ، وہ اس کے لیے ہے ۔

پس جب بندہ کہتا ہے: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ} [2]

تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میرے بندے نے میری تعریف کی ہے۔''

اور جب وہ کہتا ہے: {اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} [3]

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میرے بندے نے میری ثنا بیان کی ہے۔''

اور جب وہ کہتا ہے: {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} [4]

وہ فرماتے ہیں:'' میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔ (اور ایک مرتبہ کہا: میرے بندے نے معاملہ مجھے سونپ دیا ہے۔)

اور جب وہ کہتا ہے: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} [5]

وہ فرماتے ہیں: ''یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے نے جس چیز کا سوال کیا ہے ، وہ اس کے لیے ہے۔''

اور جب وہ کہتا ہے: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} [6]

[2] [ترجمہ: سب تعریف اللہ کے لیے ہے، جو سارے جہانوں کا رب ہے۔]

[3] [ترجمہ: نہایت مہربان انتہائی رحم کرنے والا ہے۔]

[4] [ترجمہ:روزِ جزا کا مالک ہے۔]

[5] [ترجمہ: ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔]

[6] [ترجمہ: ہماری صراطِ مستقیم کی طرف راہ نمائی فرمائیے ، ان لوگوں کی راہ ،جن پر آپ نے انعام فرمایا ، ان کی راہ نہیں، جن پر آپ کا غضب نازل ہوا اور نہ ان کی ،جو گمراہ ہو گئے۔]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت