فهرس الكتاب

الصفحة 116 من 188

جائے گی ، اور تمہارے لیے تمہارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔'' [1]

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادِ گرامی [تب تو تمہارے غموں سے تمہاری کفایت کی جائے گی] سے مراد یہ ہے، کہ جب تم اپنی دعا کے تمام اوقات مجھ پر درُود بھیجنے کے لیے صرف کرو گے، تو تمہاری دنیا و آخرت کی مرادوں کو پورا کیا جائے گا۔ [2]

امام احمد کی روایت میں ہے:''تب اللہ تعالیٰ تمہارے دنیا و آخرت کے غموں میں تمہاری کفایت فرما دیں گے۔'' [3]

۷: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت:

امام طبرانی نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جس شخص نے صبح اور شام مجھ پر دس دس دفعہ درُود پڑھا، تو اسے روزِ قیامت میری شفاعت حاصل ہو گی۔'' [4]

[2] ملاحظہ ہو: تحفۃ الأحوذي ۷؍۱۳۰۔

[3] ملاحظہ ہو: مجمع الزوائد،کتاب الأدعیۃ،باب الصلاۃ علی النبي صلي الله عليه وسلم في الدعاء وغیرہ ، ۱۰؍۱۶۲۔ حافظ ہیثمی نے تحریر کیا ہے:''اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس کی [سند عمدہ] ہے۔'' (المرجع السابق ۱۰؍۱۶۳) ۔

[4] المرجع السابق ، کتاب الأذکار،باب ما یقول إذا أصبح و إذ أمسٰی ، ۱۰؍۱۲۳۔ حافظ ہیثمی نے لکھا ہے:''طبرانی نے اسے دو سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے اور ان میں سے ایک کی [سندعمدہ] ہے اوراس کے روایت کرنے والوں کی توثیق کی گئی ہے۔'' (المرجع السابق ۱۰؍۱۲۰) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت