فهرس الكتاب

الصفحة 3360 من 6343

" صبر کرنیوالوں کی جزاء حساب و کتاب کے بغیر جنت کا داخلہ ہے۔"

حضرت عمر (رض) فرمایا کرتے تھے وہ شخض زندگی کے حقائق سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔ جس میں صبر واستقامت کا فقدان ہو۔ (سیرت عمر فاروق(رض)

(قُلْ آمَنْتُ باللّٰہِ ثُمَّ اسْتَقِمْ) [ رواہ البخاری: کتاب الایمان ]

" اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرو اور پھر اس پہ ڈٹ جاؤ۔"

تفسیر بالقرآن

صبر کا مفہوم اور اس کا صلہ:

1۔ جو لوگ صبر اور نیک عمل کرتے ہیں ان کے لیے مغفرت اور اجرعظیم ہے۔ (ہود: 11)

2۔ صبربڑے کاموں میں سے ایک کام ہے۔ (الاحقاف: 35)

3۔ صبر کرنے والوں کا انجام بہترین ہوتا ہے۔ (الحجرات: 5)

4۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (البقرۃ: 153) 5۔ صبر کرنے والے کامیاب ہوں گے۔ (المومنون: 111)

6۔ صبر کرنے والے بغیرحساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ (الزمر: 10)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت