فهرس الكتاب

الصفحة 6132 من 6343

سورۃ الشمس کا تعارف

یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے اس کا ایک رکوع ہے جو پندرہ آیات پر مشتمل ہے یہ سورت بھی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں سات قسمیں کھا کر بتلایا ہے کہ اس نے انسان کے ضمیر میں نیکی اور بدی کا امتیاز اور شعور رکھا ہے جس نے اپنے آپ کو فسق و فجور سے پاک رکھا وہ کامیاب ہوگا اور جو اپنے رب کی نافرمانی کرتا رہا اس نے اپنے آپ کو ناکام کرلیا اس کا انجام قوم ثمود کی طرح ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت