فهرس الكتاب

الصفحة 6244 من 6343

سورۃ العادیات کا تعارف

یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے اس کا ایک رکوع ہے جو گیارہ آیات پر مشتمل ہے اس کے نزول کے بارے میں صحابہ کرام (رض) میں اختلاف پایا جاتا تھا تاہم حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور دیگر صحابہ (رض) کا خیال ہے کہ یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں مجاہدین کے گھوڑوں کی قسم اٹھا کر جہاد کی فضیلت کی طرف اشارہ کیا ہے اور واضح فرمایا ہے کہ انسان مال کی محبت میں بڑا سخت ہے حالانکہ مال نے ہمیشہ نہیں رہنا اور بالآخر انسان نے قبر میں جانا ہے اور پھر اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت