فهرس الكتاب

الصفحة 6191 من 6343

سورۃ التّین کا تعارف

یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے، اس کا ایک رکوع ہے جو آٹھ آیات پر مشتمل ہے۔ یہ سورت مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں چار قسمیں اٹھا کر انسان کا مرتبہ اور مقام بیان کیا ہے اس کے بعد بتلایا ہے کہ بے شک انسان پوری مخلوق میں اعلیٰ اور بہترین ہے مگر یہ اپنے مقام اور مرتبہ پر اسی وقت تک فائز رہ سکتا ہے جب تک حقیقی ایمان کے ساتھ صالح اعمال کرتا رہے گا جب آخرت کو فراموش کر کے اللہ تعالیٰ کی دائمی اور حقیقی حاکمیت کا انکار کرتا ہے تو پھر مخلوق میں سب سے بدتر ہوجاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت