فهرس الكتاب

الصفحة 6342 من 6343

سورۃ النّاس کا تعارف

النّاس بھی مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ یہ ایک رکوع پر مشتمل ہے جس میں چھ آیات ہیں اور اسے قرآن کی آخری سورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان دو سورتوں کو معوّذتین کا نام دیا گیا ہے جس کا معنی ہے کہ یہ وہ سورتیں ہیں کہ جن کے ذریعے اپنے رب سے مخلوق کی شر سے پناہ مانگنی چاہیے۔ یہ اتنا اہم کام ہے کہ اس کے لیے یہ سورت بھی " قل" کے لفظ سے شروع کی گئی ہے۔ اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ اپنے رب سے جن اور انسانوں کی شر سے پناہ مانگا کریں۔ مطلب یہ ہے جو شریر جنوں اور انسانوں کی شر سے بچا لیا گیا وہی ہدایت والا ہے اور وہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت