فهرس الكتاب

الصفحة 6148 من 6343

سورۃ الیل کا تعارف

یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے ایک رکوع پر مشتمل ہے اس میں تیس آیات ہیں جو مکہ معظمہ میں نازل ہوئیں اس میں اللہ تعالیٰ نے رات کی تاریکی، دن کی روشنی اور اپنے خالق ہونے کی قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا ہے کہ جس طرح تم جنس کے اعتبار سے مختلف ہو، اسی طرح تمھاری سوچ اور کوشش بھی مختلف ہوتی ہے۔ جس نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور سچائی کی تصدیق کی، اس کے لیے اللہ تعالیٰ آسانی پیدا کرئے گا اور جس نے " اللہ" کی راہ میں خرچ کرنے کی بجائے بخل کیا اور سچائی کی تصدیق کرنے کی بجائے اسے جھٹلایا اس کے لیے اس کی زندگی مشکل بنا دی جائے گی اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی راہنمائی کا بندوبست کردیا ہے اور اس نے برائی کا انجام بھی بتلا دیا ہے جس نے برائی کا راستہ اختیار کیا وہ ناکام ہوگا اور جس نے پرہیزگاری کا راستہ اپنایا اور نیکی کے کاموں پر خرچ کیا اسے اللہ تعالیٰ خوش کر دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت