فهرس الكتاب

الصفحة 1306 من 6343

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گھبراتے بھی ہیں

آپس میں بیٹھ کر باتیں تو گانٹھ لیتے لیکن پھر خوف زدہ رہتے کہ کہ کہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کو بذریعہ وحی الٰہی خبر نہ ہو جائے ، اور آیت میں ہے تیرے سامنے آ کر وہ دعائیں دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نہیں دیں پھر اپنے جی میں اکڑتے ہیں کہ ہمارے اس قول پر اللہ تعالیٰ ہمیں کوئی سزا کیوں نہیں دیتا ؟ ان کے لیے جہنم کی کافی سزا موجود ہے جو بدترین جگہ ہے ۔ ۱؎ (58-المجادلۃ:8) یہاں فرماتا ہے دینی باتوں ، مسلمانوں کی حالتوں پر دل کھول کر مذاق اڑالو ، اللہ تعالیٰ بھی وہ کھول دے گا جو تمہارے دلوں میں ہے ، یاد رکھو ایک دن رسوا اور فضیحت ہو کر رہو گے ۔ چنانچہ فرمان ہے کہ یہ بیمار دل لوگ یہ نہ سمجھیں کہ ان کے دلوں کی بدیاں ظاہر ہی نہ ہوں گی ، ہم تو انہیں اس قدر فضیحت کریں گے ، اور ایسی نشانیاں تیرے سامنے رکھ دیں گے کہ تو ان کے لب و لہجے سے ہی انہیں پہچان لے ۔ ۱؎ (47-محمد:29،30) اس سورت کا نام ہی سورۃ الفاضحہ ہے اس لیے کہ اس نے منافقوں کی قلعی کھول دی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت