مکار و فجار کی چالاکیوں سے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے رسول کو بچاتا رہا ، آپ کو معصوم اور ثابت قدم ہی رکھا ، خود ہی آپ کا ولی و ناصر رہا ، اپنی ہی حفاظت اور صیانت میں ہمیشہ آپ کو رکھا ، آپ کی تائید اور نصرت برابر کرتا رہا ، آپ کے دین کو دنیا کے تمام دینوں پر غالب کر دیا ، آپ کے مخالفین کے بلند بانگ ارادوں کو پست کر دیا ، مشرق سے مغرب تک آپ کا کلمہ پھیلا دیا ، اسی کا بیان ان دونوں آیتوں میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر قیامت تک بےشمار درود و سلام بھیجتا رہے ۔ آمین ۔