فهرس الكتاب

الصفحة 1732 من 6343

دعوت حق

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں " اللہ کے لیے دعوت حق ہے ، اس سے مراد توحید ہے " ۔ ۱؎ (تفسیر ابن جریر الطبری:364/7:) محمد بن منکدر کہتے ہیں مراد «لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ» ہے ۔ پھر مشرکوں کافروں کی مثال بیان ہوئی کہ ' جیسے کوئی شخص پانی کی طرف ہاتھ پھیلائے ہوئے ہو کہ اس کے منہ میں خودبخود پہنچ جائے تو ایسا نہیں ہونے کا ۔ اسی طرح یہ کفار جنہیں پکارتے ہیں اور جن سے امیدیں رکھتے ہیں ، وہ ان کی امیدیں پوری نہیں کرنے کے ' ۔ اور یہ مطلب بھی ہے کہ ' جیسے کوئی اپنی مٹھیوں میں پانی بند کرلے تو وہ رہنے کا نہیں ' ۔ پس باسط قابض کے معنی میں ہے ۔ عربی شعر میں «فَإِنِّی وَإیَّاکُمْ وَشَوْقًا إِلَیْکُمُ کَقَابِضِ مَاءٍ لَمْ تَسْقِہِ أَنَامِلُہُ» «فَأَصْبَحْتُ ممَّا کَانَ بَیْنِی وَبَیْنَہَا» «مِنَ الوُدِّ مِثْلَ الْقَابِضِ الْمَاءَ بِالْیَدِ» بھی «قَابِضِ الْمَاءَ» آیا ہے ۔ ۱؎ (تفسیر ابن جریر الطبری:364/7:) پس جیسے پانی مٹھی میں روکنے والا اور جیسے پانی کی طرف ہاتھ پھیلانے والا پانی سے محروم ہے ، ایسے ہی یہ مشرک اللہ کے سوا دوسروں کو گو پکاریں لیکن رہیں گے محروم ہی دین دنیا کا کوئی فائدہ انہیں نہ پہنچے گا ۔ ان کی پکار بےسود ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت