فهرس الكتاب

الصفحة 4566 من 6343

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے اس سے پہلے موسیٰ علیہ السلام پر نازل شدہ کتاب تورات امام و رحمت تھی اور یہ کتاب یعنی قرآن مجید اپنے سے پہلے کی تمام کتابوں کو منزل من اللہ اور سچی کتابیں مانتا ہے ۔ یہ عربی فصیح اور بلیغ زبان میں نہایت واضح کتاب ہے ۔ اس میں کفار کے لیے ڈراوا ہے اور ایمانداروں کے لیے بشارت ہے ۔ اس کے بعد کی آیت کی پوری تفسیر سورۂ حم السجدہ میں گزر چکی ہے ۔ ان پر خوف نہ ہو گا ۔ یعنی آئندہ اور یہ غم نہ کھائیں گے یعنی چھوڑی ہوئی چیزوں کا ۔ یہ ہمیشہ جنت میں رہنے والے جنتی ہیں ، ان کے پاکیزہ اعمال تھے ہی ایسے کہ رحمت رحیم ، کرم کریم کی بدلیاں ان پر جھوم جھوم کر موسلا دھار بارش برسائیں ۔ «وَاللہُ اَعْلَمُ»

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت