فهرس الكتاب

الصفحة 4170 من 6343

روز قیامت انصاف کے ساتھ فیصلہ ہو گا

جبکہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت اور اہل جہنم کا فیصلہ سنا دیا اور انہیں ان کے ٹھکانے پہنچائے جانے کا حال بھی بیان کر دیا ۔ اور اس میں اپنے عدل و انصاف کا ثبوت بھی دے دیا ، تو اس آیت میں فرمایا کہ ' قیامت کے روز اس وقت تو دیکھے گا کہ فرشتے اللہ کے عرش کے چاروں طرف کھڑے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و تسبیح بزرگی اور بڑائی بیان کر رہے ہوں گے ' ۔ ساری مخلوق میں عدل و حق کے ساتھ فیصلے ہو چکے ہوں گے ۔ اس سراسر عدل اور بالکل رحم والے فیصلوں پر کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی ثنا خوانی کرنے لگے گا اور جاندار چیز سے آواز آئے گی کہ « الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ» چونکہ اس وقت ہر اک تر و خشک چیز اللہ کی حمد بیان کرے گی اس لیے یہاں مجہول کا صیغہ لا کر فاعل کو عام کر دیا گیا ۔ قتادہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں خلق کی پیدائش کی ابتداء بھی حمد سے ہے ، فرماتا ہے «الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ» ۱؎ (6-الأنعام:1) اور مخلوق کی انتہا بھی حمد سے ہے ، فرماتا ہے «وَقُضِیَ بَیْنَہُمْ بالْحَقِّ وَقِیْلَ الْحَـمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ» ۱؎ (39-الزمر:75) ۔ «اَلْحَمْدُ لِلہِ» سورۃ الزمر کی تفسیر ختم ہوئی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت