فهرس الكتاب

الصفحة 4336 من 6343

جاہل کفار کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمت لگانا

پھر فرماتا ہے کہ یہ جاہل کفار جو کہتے ہیں کہ یہ قرآن تو نے گھڑ لیا ہے اور اللہ کے نام لگا دیا ہے ایسا نہیں اگر ایسا ہوتا تو اللہ تیرے دل پر مہر لگا دیتا اور تجھے کچھ بھی یاد نہ رہتا جیسے فرمان ہے «وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ» ( 69- الحاقۃ: 44 ) ، اگر یہ رسول ہمارے ذمے کچھ باتیں لگا دیتے تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ کر ان کے دل کی رگ کاٹ ڈالتے اور تم میں سے کوئی انہیں اس سزا سے نہ بچا سکتا ۔ یعنی یہ اگر ہمارے کلام میں کچھ بھی زیادتی کرتے تو ایسا انتقام لیتے کہ دنیا کی کوئی ہستی اسے نہ بچا سکتی ۔ اس کے بعد کا جملہ «أَمْ یَقُولُونَ افْتَرَیٰ عَلَی اللہِ کَذِبًا ۖ فَإِن یَشَإِ اللہُ یَخْتِمْ عَلَیٰ قَلْبِکَ ۗ وَیَمْحُ اللہُ الْبَاطِلَ وَیُحِقٰ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِہِ ۚ إِنَّہُ عَلِیمٌ بِذَاتِ الصٰدُورِ )) 24 (( » (سورۃالشوری [42:24] ) ، «یَخْتِمْ» پر معطوف نہیں بلکہ یہ مبتدا ہے اور مبتدا ہونے کی وجہ سے مرفوع ہے ۔ «یَخْتِمْ» پر عطف نہیں جو مجزوم ہو ۔ واؤ کا کتابت میں نہ آنا یہ صرف امام کے رسم خط کی موافقت کی وجہ سے ہے جیسے آیت «سَـنَدْعُ الزَّبَانِیَۃَ» ( 96- العلق: 18 ) میں واؤ لکھنے میں نہیں آئی ۔ اور آیت « وَیَدْعُ الْإِنسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَہُ بِالْخَیْرِ وَکَانَ الْإِنسَانُ عَجُولًا » ( الإسراء 17: 11 ) میں واؤ نہیں لکھی گئی ہاں اس کے بعد کے جملے «اَنْ یٰحِقَّ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَیَقْطَعَ دَابِرَ الْکٰفِرِیْنَ » ( 8- الانفال: 7 ) کا عطف «وَیَمْــحُ اللّٰہُ الْبَاطِلَ وَیُحِقٰ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ ۭ اِنَّہٗ عَلِیْمٌۢ بِذَات الصٰدُوْرِ» ( 42- الشوری: 24 ) ، پر ہے یعنی اللہ تعالیٰ حق کو واضح اور مبین کر دیتا ہے اپنے کلمات سے یعنی دلائل بیان فرما کر حجت پیش کر کے وہ خوب دانا بینا ہے دلوں کے راز سینوں کے بھید اس پر کھلے ہوئے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت