فهرس الكتاب

الصفحة 5242 من 6343

کتابوں کا بوجھ لادا گدھا اور بےعمل عالم

ان آیتوں میں یہودیوں کی مذمت بیان ہو رہی ہے کہ انہیں تورات دی گئی اور عمل کرنے کے لیے انہوں نے اسے لیا پھر عمل نہ کیا ، فرمایا جاتا ہے کہ ان کی مثال گدھے کی سی ہے کہ اگر اس پر کتابوں کا بوجھ لاد دیا جائے تو اسے یہ تو معلوم ہے کہ اس پر کوئی بوجھ ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ اس میں کیا ہے ؟ اسی طرح یہ یہود ہیں کہ ظاہری الفاظ تو خوب رٹے ہوئے ہیں لیکن نہ تو یہ معلوم ہے کہ مطلب کیا ہے ؟ نہ اس پر ان کا عمل ہے بلکہ اور تبدیل و تحریف کرتے رہتے ہیں ، پس دراصل یہ اس بےسمجھ جانور سے بھی بدترین ہیں ، کیونکہ اسے تو قدرت نے سمجھ ہی نہیں دی لیکن یہ سمجھ رکھتے ہوئے پھر بھی اس کا استعمال نہیں کرتے ۔ اسی لیے دوسری آیت میں فرمایا گیا ہے «أُولٰئِکَ کَالْأَنْعَامِ بَلْ ہُمْ أَضَلٰ ۚ أُولٰئِکَ ہُمُ الْغَافِلُونَ» (7-الاعراف:179) یہ لوگ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بہکے ہوئے ، یہ غافل لوگ ہیں ۔ یہاں فرمایا اللہ کی آیتوں کو جھٹلانے والوں کی بری مثال ہے ، ایسے ظالم اللہ کی رہنمائی سے محروم رہتے ہیں ۔

«وَقَالَ الْإِمَام أَحْمَد رَحِمَہُ اللَّہ حَدَّثَنَا اِبْن نُمَیْر عَنْ مُجَالِد عَنْ الشَّعْبِیّ عَنْ اِبْن عَبَّاس قَالَ: قَالَ رَسُول اللَّہ صَلَّی اللَّہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ " مَنْ تَکَلَّمَ یَوْم الْجُمُعَۃ وَالْإِمَام یَخْطُب فَہُوَ کَمَثَلِ الْحِمَار یَحْمِل أَسْفَارًا وَاَلَّذِی یَقُول لَہُ أَنْصِتْ لَیْسَ لَہُ جُمْعَۃ"» مسند احمد میں ہے { جو شخص جمعہ کے دن امام کے خطبہ کی حالت میں بات کرے ، وہ مثل گدھے کے ہے جو کتابیں اٹھائے ہوئے ہو اور جو اسے کہے کہ چپ رہ اس کا بھی جمعہ جاتا رہا ۔ } (مسند احمد:230/1:ضعیف)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت