فهرس الكتاب

الصفحة 2113 من 6343

سمندر ہو یا صحرا ہر جگہ اسی کا اقتدار ہے

ارشاد ہو رہا ہے کہ اے منکرو ! سمندر میں تم میری توحید کے قائل ہوئے باہر آکر پھر انکار کر گئے ، تو کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ پھر تم دوبارہ دریائی سفر کرو اور باد تند کے تھپیڑے تمہاری کشتی کو ڈگمگا دیں اور آخر ڈبو دیں اور تمہیں تمہارے کفر کا مزہ آ جائے ، پھر تو کوئی مددگار کھڑا نہ ہو ، نہ کوئی ایسا مل سکے کہ ہم سے تمہارا بدلہ لے ۔ ہمارا پیچھا کوئی نہیں کر سکتا ، کس کی مجال کہ ہمارے فعل پر انگلی اٹھائے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت