وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کر دیا گیا ہے ، اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقینًا ویران کر دی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہو جائیں گی ، اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہو گا بلکہ ان کے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہو گا ، ان کے اپنے اعمال کا وبال ہو گا ، رب کی آیتوں اور اس کے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہو گا ۔