فهرس الكتاب

الصفحة 3619 من 6343

پردہ کی تفصیلات

چونکہ اوپر کی آیتوں میں اجنبیوں سے پردے کا حکم ہوا تھا اس لیے جن قریبی رشتہ داروں سے پردہ نہ تھا ان کا بیان اس آیت میں کر دیا ۔ سورۃ النور میں بھی اسی طرح فرمایا کہ ' عورتیں اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں ، باپوں ، سسروں ، لڑکوں ، خاوند کے لڑکوں ، بھائیوں ، بھتیجوں ، بھانجوں ، عورتوں اور ملکیت جن کی ان کے ہاتھوں میں ہو ۔ ان کے سامنے یا کام کاج کرنے والے غیر خواہشمند مردوں یا کمسن بچوں کے سامنے ' ۔ ۱؎ (24-النور:31) اس کی پوری تفسیر اس آیت کے تحت میں گزر چکی ہے ۔ چچا اور ماموں کا ذکر یہاں اس لیے نہیں کیا گیا کہ ممکن ہے وہ اپنے لڑکوں کے سامنے ان کے اوصاف بیان کریں ۔ شعبی اور عکرمہ تو ان دونوں کے سامنے عورت کا دوپٹہ اتارنا مکروہ جانتے تھے ۔ «نِسَاۤئِہِنَّ» سے مراد مومن عورتیں ہیں ۔ ماتحت سے مراد لونڈی غلام ہیں ۔ جیسے کہ پہلے ان کا بیان گزر چکا ہے اور حدیث بھی ہم وہیں وارد کر چکے ہیں ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں " اس سے مراد صرف لونڈیاں ہی ہیں " ۔ ' اللہ تعالیٰ سے ڈرتی رہو ، اللہ ہرچیز پر شاہد ہے ، چھپا کھلا سب اسے معلوم ہے ، اس موجود اور حاضر کا خوف رکھو اور اس کا لحاظ کرتی رہو ' ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت