فهرس الكتاب

الصفحة 2389 من 6343

معجزات کی نوعیت

' دوسرا معجزہ ' موسیٰ علیہ السلام کو دوسرا معجزہ دیا جاتا ہے ۔ حکم ہوتا ہے کہ اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال کر پھر اسے نکال لو تو وہ چاند کی طرح چمکتا ہوا روشن بن کر نکلے گا ۔ یہ نہیں کہ برص کی سفیدی ہو یا کوئی بیماری اور عیب ہو ۔ چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے جب ہاتھ ڈال کر نکالا تو وہ چراغ کی طرح روشن نکلا جس سے آپ کا یہ یقین کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کلام کر رہے ہیں ، اور بڑھ گیا ۔ یہ دونوں معجزے یہیں اسی لیے ملے تھے کہ آپ اللہ کی ان زبردست نشانیوں کو دیکھ کر یقین کر لیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت