فهرس الكتاب

الصفحة 2230 من 6343

حکمت الہی کے مظاہر

فرمان ہے کہ اس واقعہ کے بعد دونوں صاحب ایک ساتھ چلے ، ایک بستی میں چند بچے کھیلتے ہوئے ملے ۔ ان میں سے ایک بہت ہی تیز طرار ، نہایت خوبصورت ، چالاک اور بھلا لڑکا تھا ۔ اس کو پکڑ کر خضر علیہ السلام نے اس کا سر توڑ دیا یا تو پتھر سے یا ہاتھ سے ہی گردن مروڑ دی بچہ اسی وقت مر گیا ۔ موسیٰ علیہ السلام کانپ اٹھے اور بڑے سخت لہجے میں کہا ، یہ کیا واہیات ہے ؟ چھوٹے بےگناہ بچے کو بغیر کسی شرعی سبب کے مار ڈالنا یہ کون سی بھلائی ہے ؟ بیشک تم نہایت منکر کام کرتے ہو ۔ «فالْحَمْدُ لِلّٰہ» تفسیر محمدی کا پندرھواں پارہ ختم ہوا ۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے ۔ آمین ۔ ثم آمین ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت