فهرس الكتاب

الصفحة 1985 من 6343

بہترین دعا

تمام بندوں پر قبضہ اللہ تعالیٰ کا ہے ، وہی انہیں عدم وجود میں لایا ہے ، وہی انہیں پھر فوت کرے گا بعض لوگوں کو بہت بڑی عمر تک پہنچاتا ہے کہ وہ پھر سے بچوں جیسے ناتواں بن جاتے ہیں ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں " پچھتر سال کی عمر میں عمومًا انسان ایسا ہی ہو جاتا ہے طاقت ختم ہو جاتی ہے حافظہ جاتا رہتا ہے ۔ علم کی کمی ہو جاتی ہے عالم ہونے کے بعد بےعلم ہو جاتا ہے " ۔ صحیح بخاری شریف میں ہے کہ { نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں فرماتے تھے « اللہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَأَعُوذ بِک مِنْ الْبُخْل وَالْکَسَل وَالْہَرَم وَأَرْذَل الْعُمُر وَعَذَاب الْقَبْر وَفِتْنَۃ الدَّجَّال وَفِتْنَۃ الْمَحْیَا وَالْمَمَات» یعنی اے اللہ میں بخیلی سے ، عاجزی سے ، بڑھاپے سے ، ذلیل عمر سے ، قبر کے عذاب سے ، دجال کے فتنے سے ، زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں } ۔ ۱؎ (صحیح بخاری:4707) زہیر بن ابوسلمہ نے بھی اپنے مشہور قصیدہ معلقہ میں اس عمر کو رنج و غم کا مخزن و منبع بتایا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت