فهرس الكتاب

الصفحة 992 من 6343

آخر کار مومن ہی اللہ کی رحمت کا سزا وار ٹھہرا

کھانے ، پینے ، پہننے ، اوڑھنے کی ان بعض چیزوں کو بغیر اللہ کے فرمائے ، حرام کر لینے والوں کی تردید ہو رہی ہے اور انہیں ان کے فعل سے روکا جا رہا ہے ۔ یہ سب چیزیں اللہ پر ایمان رکھنے والوں اور اس کی عبادت کرنے والوں کے لیے ہی تیار ہوئی ہیں ۔ گو دنیا میں ان کے ساتھ اور لوگ بھی شریک ہیں لیکن پھر قیامت کے دن یہ الگ کر دیئے جائیں گے اور صرف مومن ہی اللہ کی نعمتوں سے نوازے جائیں گے ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما راوی ہیں کہ مشرک ننگے ہو کر اللہ کے گھر کا طواف کرتے تھے ۔ سیٹیاں اور تالیاں بجاتے جاتے تھے ۔ پس یہ آیتیں اتریں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت