فهرس الكتاب

الصفحة 1602 من 6343

ذکر ماضی تمہارے لیے سامان سکون

پہلی امتوں کا اپنے نبیوں کو جھٹلانا ، نبیوں کا ان کی ایذاؤں پر صبر کرنا ۔ آخر اللہ کے عذاب کا آنا ، کافروں کا برباد ہونا ، نبیوں رسولوں اور مومنوں کا نجات پانا ، یہ سب واقعات ہم تجھے سنا رہے ہیں ۔ تاکہ تیرے دل کو ہم اور مضبوط کر دیں اور تجھے کامل سکون حاصل ہو جائے ۔ اس سورت میں بھی حق تجھ پر واضح ہو چکا ہے کہ اس دنیا میں بھی تیرے سامنے سچے واقعات بیان ہو چکے ہیں ۔ یہ عبرت ہے کفار کے لیے اور نصیحت ہے مومنوں کے لیے کہ وہ اس سے نفع حاصل کریں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت