فهرس الكتاب

الصفحة 101 من 379

عَلٰی مُحَمَّدٍِ'' کہے اور پھر یہ دُعا کرے:

(( اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ) )

''اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔''

اور جب مسجد سے نکلے تو سلام کے بعد یہ کہے:

(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ) )

''اے اللہ! تیرے فضل کا طلب گار ہوں۔''

اور ایک روایت میں ہے کہ مسجد سے نکلتے وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کہے۔ [1]

52۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد سے نکلتے تو یہ پڑھتے:

(( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِوَجْھِہٖ الْکَرِیْمِ وَبِسُلْطَانِہٖ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ) )

''عظمت والے اللہ اور اس کے وجہِ (رخِ) کریم اور اس کی ازلی بادشاہی کے ساتھ شیطانِ مردود سے پناہ مانگتا ہوں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت