فهرس الكتاب

الصفحة 316 من 379

پُھونکے کی شکل میں منہ کا لعاب بھی پھینکتے جائیں:

(( اَذْھِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشَافِیْ اِلَّا اَنْتَ ) ) [1]

''اے لوگوں کے پروردگار! اس کی تکلیف دُور کر دے، اسے شفا بخش دے تو شفا بخشنے والا ہے اور تیرے سوا کوئی شافی نہیں۔''

کسی مشکل کے وقت دُعا:

109۔ کسی مشکل میں مبتلا شخص یہ دُعا کرے:

(( اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا ) ) [2]

''اے اللہ! کوئی چیز (یا کام) آسان نہیں سوائے اس کے جسے تو آسان کر دے اور تو مشکلات کو جب چاہے آسان کر دیتا ہے۔''

[2] صحیح ابن حبان، الدعوات الکبیر للبیہقي، سوئے حرم (ص: ۲۴۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت