فهرس الكتاب

الصفحة 268 من 379

ثنا و استفتاح:

صحیح بخاری اور دیگر کتب میں وارد اس حدیث میں تکبیرِ تحریمہ کے بعد سورۃ الفاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھنے کا ذکر آیا ہے، ثنا و استفتاح کا ذکر ہی نہیں آیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نمازِجنازہ میں ثنا اور استفتاح کا پڑھنا مشروع نہیں۔ شافعیہ و حنابلہ اور دیگر ائمہ و فقہا کا یہی مسلک ہے۔ [1]

سرّی قراء ت:

27 ۔بعض احادیث کی رو سے صحیح تر بات یہ ہے کہ نمازِ جنازہ میں امام کی قراء ت سرًا یعنی بلا آواز ہو۔ فجر و مغرب اور عشا و جمعہ کی طرح جہرًا (بلند آواز سے) نہ ہو۔ [2]

[2] سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۹۸۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت