16 ۔اگر میّت کو دیکھ کر فرطِ جذبات سے رونا آئے اور آنسو جاری ہو جائیں تو اس کی ممانعت نہیں ہے۔ [1]
چِلاّنے، پیٹنے، گریبان پھاڑنے اور بَین کرنے کی ممانعت:
17 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
''جو شخص اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑے اور اہلِ جاہلیّت کی طرح نوحہ و واویلا کرے (چیخے چِلائے) وہ ہم میں سے نہیں ہے۔'' [2]
18۔ ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
''جو شخص (موت کی مصیبت میں) اپنا سر منڈوائے، چیخے چِلاّئے، اور اپنے کپڑے پھاڑے (وہ ہم میں سے نہیں ہے) ۔'' [3]
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۳۶) صحیح مسلم (۱۰۳) سنن النسائي (۱۸۶۰) سنن ابن ماجہ (۱۵۸۴)
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۳۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۰۴) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۸۶۳)