طرف لوٹنے والے ہیں۔ ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔''
117۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
''ہر ناخوشگوار موقع پر { إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ } [سورۃ البقرۃ: ۱۵۶] پڑھا کرو۔ حتیٰ کہ جوتے کا تسمہ ٹوٹنے یا گم ہونے پر بھی، کیونکہ یہ بھی مصائب میں سے ہے۔'' [1]
118۔ اُم المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سُنا:
'' کسی کو جب بھی کوئی مصیبت پہنچے تو یہ دعا پڑھے:
(( إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ َللّٰھُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا ) )
''بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ اے اللہ! مجھے مصیبت سے بچانا اور میرے لیے اس