فهرس الكتاب

الصفحة 274 من 379

(( اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا سَلَفََا وَّفَرَطًا وَّ اَجْرًا ) ) [1]

''اے اللہ! اسے ہمارا پیشرو اور ذریعۂ اجر و ثواب بنا دے۔''

چو تھی تکبیر اور سلام:

35 ۔اب چوتھی تکبیر کہیں اور دونوں طرف سلام پھیرلیں۔ [2]

36 ۔اگر کبھی کبھی صرف ایک سلام پر اکتفا کیا جائے۔ (جیسا کہ ان عرب ممالک میں مروّج ہے) تو بھی جائز ہے۔ [3]

37 ۔کبھی کبھار چوتھی تکبیر کہنے اور سلام پھیرنے کے درمیان بھی دُعا کی جاسکتی ہے۔ [4]

38 ۔جنازے کے لیے کبھی پانچ تکبیریں کہنا بھی ثابت ہے۔ [5]

[2] سنن البیہقي (۴/ ۴۳)

[3] سنن الدارقطني (۲/ ۷۲) سنن البیہقي (۴/ ۴۳) مستدرک حاکم (۱۳۳۲) و سندہ حسن۔

[4] سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۰۳)

[5] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۹۵۷) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۹۷) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۹۸۲) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۵۰۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت