فهرس الكتاب

الصفحة 307 من 379

کھانا کھانے کی دُعا:

96۔ خورد و نوش کی دُعائیں اصل کتاب میں نمبر (۱۴۶) تا (۱۵۲) کے تحت ذکر ہوگئی ہیں، جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی کھانا کھائے تو یہ دُعا کرے:

(( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ اَبْدِلْنَا خَیْرًا مِنْہُ ) ) [1]

''اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت فرما اور ہمیں اس سے بھی بہتر کھانا عطا کر۔''

دودھ پینے کی دُعا:

97 ۔اسی مذکورہ سابقہ حدیث میں ہے کہ دُودھ پیئیں تو یہ دُعا کریں:

(( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ ) ) [2]

''اے اللہ! ہمارے لیے اِس میں برکت فرما اور ہمیں یہ اور زیادہ دے۔''

[2] حوالہ جاتِ سابقہ أیْضًا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت